کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پنڈی میں پیر سے شروع ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں نے جمعے سےاسلام آباد میں پڑاؤ ڈال لیا۔ گرین کیپس سیریز میں ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ لیتے ہوئے اپنے آزمودہ فارمولا استعمال کریگی۔ اسپن وکٹ پر پروٹیز کو پھنسایا جائے گا۔ ٹیمیں ہفتے کو پریکٹس سیشن کرینگی۔ دوسری جانب پروٹیز کی مضبوط بیٹنگ لائن کو دیکھتے ہوئے وائٹ بال سیریز میں یہی گر آزمانے اور فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔