• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی اجلاس؛ قرضوں کے اختیارات میں بہت زیادہ تضاد پیش


اسلام آباد(کامرس رپورٹر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں قرضوں کے اختیارات میں بہت زیادہ تضاد پیش کیا گیا جس میں تجویز دی گئی کہ کورین ایگزم بنک کی جانب سے 50سال کی مدت کےلیے 0.1فیصد کی شرح سود پرانتہائی رعایتی قرضہ کے ساتھ ساتھ اسلامی ترقیاتی بنک کی جانب سے بیس سال کی مدت کےلیے 6فیصد کی شرح سود سے قرضہ دستیاب ہے ، کمیٹی نے متفقہ طور پر قرض پر سود کی 6فیصد شرح کی پیش کش کو مالی طور پر لاپرواہی قراردیتے ہوئے مذمت کی اور یہ جاننے کا مطالبہ کیا کہ جب ایک بہت ہی اعلی ٰ متبادل رعایتی قرض دستیاب ہوتو اس طرح زیادہ لاگت والے آپشن پر سنجیدگی سے کیسے غور کیا جاسکتا ہے ، کمیٹی کا 10واں اجلاس کنوینئر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، کمیٹی نے دریاؤں کے کناروں پر غیر منظم تعمیرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جس سے حالیہ سیلاب کے باعث بہت نقصان ہوا ہے، کمیٹی نے دریاؤں کے کنارے اس طرح کی تعمیرات روکنے کےلیے پالیسی اقدامات کی سفارش کی تاکہ مستقبل میں سیلاب کی صورت میں تباہی اور نقصان کے خطرے کو کم سے کم کیاجاسکے ۔

ملک بھر سے سے مزید