• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کارساز کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

کراچی(جنگ نیوز)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے سانحہ کارساز کی اٹھارہویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ مگر لازوال باب ہے۔پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ سانحہ کارساز کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور وہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کے سنہری باب کا حصہ ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید