• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر اسپورٹس کمپلیکس میں نیشنل گیمز کے لئے رکھا گیا سامان چوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)35ویں نیشنل گیمز کا سامان بھی چوروں سے محفوظ نہیں، کشمیر اسپورٹس کمپلیکس میں مبینہ طور پرنیشنل گیمز کے لئے رکھا گیا سامان چوری ہوگیا،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،تقریباً 22 لاکھ روپے کا سامان چوری ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانہ کی حدود میں واقع کشمیر اسپورٹس کمپلیکس سے ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کاکھیلوں کا سامان چوری کرلیا ، پولیس کی جانب سےمبینہ طور پر نیشنل گیمز کا سامان چوری کرنے میں ملوث ایک چور کو پکڑ کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن آرگنائزر احمد علی راجپوت کے مطابق 2مرتبہ پہلے بھی کشمیر اسپورٹس کمپلیکس سے گیمز کا سامان چوری ہوچکا ہے،ملزم چوری کو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ،سیکرٹری آرچری ایسوسی ایشن سندھ اعجاز علی کے مطابق تقریباً 22لاکھ روپے کا سامان چوری ہوا ہے۔ایس ایچ او تھانہ جمشید کوارٹر انصر بٹ نے بتایا ہےکہ نیشنل گیمز کا سامان چوری کرنے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت محمد واجد کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ کچھ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے تاہم ماضی میں کی گئی چوری کا سامان اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر کباڑ والے کو فروخت کرلیا ،ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید