کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل بدستور جاری ،بلدیہ 2نمبر میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانہ کی حدود بلدیہ ٹائون کے قریب تیز رفتار ٹرالر نمبرTLY-776نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے باعث موٹر سائیکل سوار خاتون 35سالہ غزالہ شہزاد زوجہ صائم ہلاک ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل سوار25سالہ اویس محمد پرویز زخمی ہوگیا ، حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفیہ خاتون کی لاش اور زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا۔