کراچی (اسٹاف رپورٹر)کسٹم کورٹ کراچی نے کروڑوں روپےکاسیلزٹیکس چوری کرنے کے مقدمے میں7ملزموں کوبری کردیا۔بری ہونے والےملزموں میں باسط کریم،رضیہ سلطانہ،مجیب احمد ، محمد عمران،وقاص احمد،سید تنویراحمد اور منظورمغل شامل ہیں۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزموں کو سپریم کورٹ کےفیصلےتاج انٹرنیشنل کی روشنی میں بری کیاہے۔ملزموں کا سیلزٹیکس کی چوری میں کردار واضح نہیں ۔ملزموں کےخلاف2023میں مقدمات درج کئےگئےتھے۔