• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عذرا پیچوہو کی زیر صدارت بینظیرآباد میں صحت کے مسائل پر اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت ضلع شہید بینظیرآباد میں صحت عامہ کے مسائل اور محکمہ صحت کی کارکردگی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے وبائی امراض، ڈینگی، ملیریا اور ایچ آئی وی/ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر صحت نےضلع میں غیر قانونی لیبارٹریوں، بلڈ بینکوں اور نجی میڈیکل سینٹروں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے پر ہیلتھ کیئر کمیشن اور محکمہ صحت کے افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سخت ہدایات دی کہ محکمہ صحت کی کارکردگی کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے ۔ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے افسران ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فوری طور پر غیر قانونی لیبارٹریوں، میڈیکل سینٹروں، کینولا سینٹروں، بلڈ بینکوں اور سرجیکل اسٹورز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن تیز کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید