• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی نمبر 1 میں مبینہ جھگڑے کے دوران فائرنگ، خاتون جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی نمبر 1میں مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانہ کی حدود کورنگی نمبر 1سیکٹر 32Bصدیق اکبر مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں50سالہ پروین زوجہ عبدالرشید جاں بحق ہوگئی ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاورں نے موقع پرپہنچ مقتولہ خاتون کی میت کو اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ کورنگی عدیل افضال نے بتایا ہےکہ علاقے میں 2 گروپوں کے مابین لڑائی ہورہی تھی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید