• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر بلاک 14، رہزنوں سے خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں رہے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر بلاک 14میں لوٹ مار ڈکیٹی کی وارداتوں میں اضافے سے علاقہ مکین شید پریشانی کا شکار ہیں،رہزنوں سے خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں، علاقے میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا گشت نہ ہونے کے برابر ہے ، ڈکیٹ رات تین سے فجر تک گاڑیوں کی بیٹری اور دیگر قیمتی اشیاء بھی چوری کر کے لے جاتے ہیں، جبکہ ان سے نماز کے لئے آنے والے نمازی بھی غیر محفوظ ہیں،علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈکیٹ صبح دفاتر اور اسکول کالج جانے والےطالب علم سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوجاتے ہیں، جبکہ دوپہر میں اسکول وین سے آنے والے بچوں کو بھی لوٹ لیتےہیں، شام اور رات کو اس علاقےمیں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو چھیننے کی واردات عام ہوچکی ہے،ڈکیٹ اسلحہ لے کر گلیوں میں دندناتے رہتے ہیں، بعض گلیوں میں موجود نجی سیکیورٹی گارڈ بھی ان کی فائرنگ سے زخمی ہوچکے ہیں،تاہم اس صورت حال پر علاقے کے منتخب نمائندے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،شہریوں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید