• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن بلاک 6 میں واقع نجی اسپتال کی بیسمنٹ میں آگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن بلاک 6 میں واقع نجی اسپتال کی بیسمنٹ میں آگ لگ گئی۔رجمان ریسکیو 1122کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں ۔بیسمنٹ میں لگنے والی آگ سے دھواں بھرنے سے فائر بریگیڈ کے عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے آکسیجن ماسک کا استعال بھی کیا گیا ۔عملے نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید