کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق رئیس گوٹھ حب روڈ کراچی کے قریب ملزم کے قبضے سے 6کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔علامہ اقبال ائیرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 0.562 کلوگرام ہیروئن ،0.219کلوگرام وزنی آئس بھرے 94 عدد کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔