• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان تعلقات کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی ضرورت، منصور احمد

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر منصور احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات تشویشناک سطح پر پہنچ چکے ہیں حالانکہ ماضی میں افغان قیادت نے یقین دلایا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ اب قطر کی ثالثی مثبت قدم ہے پاک افغان تعلقات کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی ضرورت ہے کیونکہ بگڑتے حالات میں افغان طالبان کا تعاون مشکل اور بھارت کا کردار بڑھ سکتا ہے۔ سینیئر صحافی طاہر خان نے کہا کہ افغان طالبان برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں لیکن طاقت کی پالیسی سے نتائج حاصل نہیں ہوں گے پاکستان اور افغانستان کو براہ راست رابطے بڑھانے ہوں گے۔ سینیئر صحافی احسان ٹیپو محسود نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے نئے شدت پسند اتحاد سامنے آئے ہیں۔سابق سفیر برائے افغانستان منصور احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے لیکن اس وقت جس نہج پر ہیں وہ بہت تشویشناک ہے۔ چار سال میں جس تیزی سے تبدیلی آئی ہے اور پاکستان اور افغانستان میں براہ راست معاملات منقطع ہوچکے ہیں جو صحیح نہیں ہے اور یہاں تک حالات پہنچنے کی وجہ دونوں طرف موجود ہے ابھی بھی جو دوحہ میں ڈائیلاگ ہوگا وہ یہی ہوگا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ کے گروپس کا اسپانسر ٹیرر ختم کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید