کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر بچوں کی زندگی کے پہلے 1000 دنوں میں ان کی غذا میں چینی کی مقدار نمایاں طور پر کم رکھی جائے تو اس سے ان کی پوری زندگی کی صحت پر مثبت اثر پڑسکتا ہے۔
زیادہ چینی کھانے والے بچوں میں موٹاپا، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن میں زیادہ چینی کھانے سے جسم میں انسولین کے اثرات بدل جاتے ہیں۔