• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کا وزیراعظم شہباز شریف کو فون

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے ٹیلی فون کیا اور دو طرفہ ،علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ملائشیا کے ہم منصب کو پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے لیکن اسے افغان سرزمین سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ افغان حکام کو افغان سرزمین سے کام کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کو فوری اور مؤثر طریقے سے ختم کرنا چاہیے ، جو پاکستان کے اندر حملوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان نے دوحہ میں مذاکرات کی سہولت کے لیے افغان حکام کی درخواست پر عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور سرحد پر امن و استحکام بحال کرنے کے لیے فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان، ٹی ٹی پی اور بلوچستان لبریشن آرمی سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید