• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکی اور چمالنگ میں زہریلی گیس اور مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کانکن جاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)دکی اور چمالنگ میں کوئلہ کانوں میں 2زہریلی گیس اور مٹی کا تودہ گرنے سے 4کانکن جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق دکی میں کانکن کوئلہ کان میں کام میں مصروف تھے کہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 2 کانکن مبین اور لالئی جاں بحق ہوگئے جبکہ چمالنگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 کارکن زین اللہ اورسبحان اللہ سکنہ افغانستان جاں بحق ہوگئے۔ کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں ۔ چیف مائنز انسپکٹر رفیق اللہ کے مطابق دکی اور چمالنگ میں ناقص حفاظتی اقدامات کے باعث کوئلہ کانیں سیل کی گئیں تھیں اس کے باوجود کانوں میں غیر قانونی طور پر کام ہورہا تھا ،دونوں کائلہ کانوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید