• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامو فوبیا: یورپی ملک پرتگال میں نقاب پر پابندی، سزا اور جرمانے کا فیصلہ

زبن( نیوز ڈیسک) یورپی ملک پرتگال کی پارلیمان نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔بل کی منظوری کے بعدعوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر 200 سے 4 ہزار یورو تک جرمانہ ہو گا۔ علاوہ ازیں کسی کو زبردستی نقاب پہنانے یا مجبور کرنے پر 3سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نقاب پر پابندی صرف عوامی مقامات پر ہوگی البتہ ہوائی جہاز، سفارتی احاطوں اور عبادت گاہوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید