• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات، مثبت نتائج کیلئے کوششیں جاری، چین کردار ادا کرچکا، طلال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’ نیا پاکستان ‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سے مذاکرات کے مثبت نتائج کے لیے مسلسل کوشش کر رہا ہے اور اس عمل میں چین بھی اپنا کردار ادا کرچکا ہے۔ اب دوحہ میں تیسرے ملک کو شامل کرتے ہوئے بات چیت جاری ہے جبکہ حکومت کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستانیوں کی حفاظت کے لیے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔ سینئر صحافی کامران یوسف نے کہا کہ پاکستان اب افغان طالبان سے زبانی یقین دہانی نہیں بلکہ تحریری معاہدہ چاہتا ہے جس میں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف عملی اقدامات شامل ہوں۔ سابق سفیر منصور احمد خان نے کہاکہ قطر کی ثالثی ایک مثبت پیش رفت ہے پاکستان کو چاہیے کہ اسی راستے سے افغان تعلقات کو ٹریک پر لائے کیونکہ تعلقات بہتر ہوئے تو ہی طالبان حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرسکے گی۔طلال چوہدری نے کہا کہ ٹی ایل پی سے متعلق ریفرنس وفاقی حکومت تک پہنچ چکے ہیں اشتعال انگیز تقاریر ریکارڈ پر ہیں اور کئی پولیس اہلکار عمر بھر کے لیے معذور ہو چکے ہیں۔ ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ چند سو افراد پورے ملک کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھرپور کوشش کرتا رہا ہے کہ افغانستان سے مذاکرات کے مثبت نتائج نکلیں اورا س میں چین بھی اپنا کردار ادا کرچکا ہے۔ اب دوحہ میں تیسرے ملک کو شامل کرتے ہوئے بات چیت ہو رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید