• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایرانی ڈرون پرزے حوثیوں تک پہنچانے کا الزام، پاکستانی کو 40 سال قید

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ایک پاکستانی شہری کو ایرانی ڈرون کے پرزے یمن کے حوثی باغیوں تک اسمگل کرنے کے الزام میں 40 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اُس وقت سامنے آئی جب امریکی بحریہ نے "یونس" نامی کشتی کو روکا، جس پر یہ پرزے لادے گئے تھے۔ کشتی کے عملے نے حکام کو بتایا کہ انہیں کہا گیا تھا وہ ماہی گیر ہیں اور وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ ان کے جہاز پر دراصل ہتھیاروں کے پرزے موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید