• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں بچہ اور ایک شخص جاں بحق، 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے راہ گیر ، سپر ہائی وے انارہ گارڈن کے قریب تیز رفتارکار کی ٹکرسے راہ گیر بچہ جاں بحق ہو گئے ، مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن شیطان چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں 65 سالہ غلام اکبرولد واحد بخش شخص جاں بحق ہوگیا ،لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،پولیس کے مطابق متوفی شخص راہ گیرتھا ، ذمہ دار شخص گاڑی سمیت فرار ہوگیا، سپر ہائی وے انارہ گارڈن کے قریب تیز رفتارکار کی ٹکرسے راہ گیر 9سالہ ماجد علی جاں بحق ہوگیا ، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس نے کار سوار شخص کو گرفتارکرکےکار تحویل میں لے لی ہے، دریں اثنا لائنزایریا میں گھرسے 72 سالہ عبدالقیوم ولد ولی محمد کی کئی روزپرانی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی کافی عرصہ سے گھرمیں اکیلا رہائش پذیر دل کا مریض تھامتوفی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گرا تو سر پر چوٹ لگنے سے اسکی موت واقع ہوئی ، کلفٹن شاہ رسول کالونی میں قریب گھر سے 68 سالہ ارشد محمود ولد محمد عبداللہ کی 2 روز پرانی لاش ملی جس کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی ، پولیس مطابق متوفی نیوی میں ریٹائرڈسیلر، غیر شادی شدہ ت اور گھر میں اکیلا رہتا تھا ،2 دن سے گھر سے باہر نہیں آیا تو پڑوسی نے در وازہ پر دستک دی ،دستک دینے کے باوجود دروازہ نہ کھلنے پر سڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوکر دیکھا کرارشد محمود مردہ حالت میں پائے گئے ،بھائیوں نے پولیس کو بتایا ہےکہ متوفی طویل عرصہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا، شاہ لطیف ٹاؤن بس اسٹینڈ منزل پمپ کے قریب سڑک سے 18سالہ علی رضا ولد اعجاز احمد کی لاش ملی ، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق متوفی کا آبائی تعلق پنجاب سے کراچی میں مزدوری کرتا تھا ،متوفی کے ورثاء نے بتایا کہ علی رضا کو ڈینگی ہوگیا تھا جس کے باعث اسکے وائٹ سیل کم ہوگئے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید