• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ سینٹر اورنگزیب کا واشنگٹن کا دورہ مکمل، آخری روز اہم ملاقاتیں

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ سینٹر اورنگزیب کی واشنگٹن کا دورہ مکمل ، آخری روز اہم ملاقاتیں،آئی ایم ایف اور عالمی بنک کےسالانہ اجلاسوں میں شرکت ،ابوظہبی کمرشل بینک کے سینئر مینجمنٹ سے بھی ملاقات، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن کے دورہ میں آئی ایم ایف اور عالمی بنک کےسالانہ اجلاسوں میں شرکت کی، وزارت خزانہ کے مطابق دورے کےآخری روز وزیر خزانہ نے ابوظہبی کمرشل بینک کے سینئر مینجمنٹ سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے پانڈا بانڈ کے اجرا اور گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کی تجدید کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے نجکاری پروگرام کی پیشرفت پر روشنی ڈالی اور قومی ایئرلائن کی تیز رفتار نجکاری کے بارے میں پرامید ہونے کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید