• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومنتخب وزیراعلیٰ کو عمران سے ملنے کی اجازت ملنی چاہئے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک، منصور علی خان، افتخار فردوس اور طاہر خان نے کہا ہے کہ نو منتخبوزیراعلیٰ کے پی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت ملنی چاہئے، ٹی ایل پی کے بارے میں چیزوں میں کچھ بھی نیا نہیں، حکومت کے پاس پیچھے ہٹنے کا آپشن نہیں ہے، معاہدے کے بعد بھی حملے جاری ہیں،اب طالبان حکومت کا امتحان ہے ۔ سابق آئی جی کے پی احسان غنی نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل سے جرائم میں کمی نہیں آتی۔ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد مالک نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پر پارٹی کا دباؤ ہے اس لئے ضروری ہے کہ انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ رہنمائی حاصل کرسکیں۔ منصور علی خان نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات نہ کرانے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کو یرغمال نہیں رکھا جاسکتا ۔ افتخار فردوس نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر معاہدے میں نان اسٹیٹ ایکٹرز کا ذکر نہیں جو ایک خلا پیدا کرتا ہے کیونکہ معاہدے کے بعد بھی حملے جاری ہیں۔ طاہر خان نے کہا کہ اب طالبان حکومت کا امتحان ہے کہ وہ پاکستان مخالف کارروائیوں کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔ میزبان شہزاد اقبال نے بتایا کہ پنجاب میں مبینہ پولیس مقابلوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید