• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں اسموگ کی شدت عروج پر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا

لاہور(آن لائن)لاہور میں سموگ کی شدت عروج پر، دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا،فضا زہریلی، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت، اے کیو آئی292،سانس لینا بھی خطرناک،لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، سموگ کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا، سموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواوں کی زد میں آج اوسط اے کیو آئی 292تک پہنچ گیا ہے۔ صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی سموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تاحال لاہور میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید