• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور ڈویژن صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع سفارشات تشکیل دے، شہباز شریف

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاور ڈویژن ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کیلئے جامع اور موثر پالیسی سفارشات تشکیل دے۔وزیر اعظم نے یہ ہدا یت پیر کے روز صنعت اور زراعت کے شعبے کیلئے پاور ڈویژن کی اصلاحاتی پیکج پر جائزہ اجلاس کے دوران کی۔ وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ صنعتی پیداوار سے متعلقہ تمام ادارے صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کو سہولت پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائی، زراعت اور صنعت کے شعبے کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ملک میں بجلی کی پیداوار کی زیادہ سے زیادہ مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی پر کام کیا جائے، بجلی کی پیداوار کا بہترین استعمال صنعتی مصنوعات اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور اس کے جامع اور موثر استعمال پر ممکنہ اصلاحاتی پیکج پر بریفنگ دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید