• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی، چینی درآمد، برآمد میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی ہدایت

اسلام آباد( کامرس رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت نے چینی بحران کے ذمہ داروں کی شناخت کرنے اور چینی کی درآمد اور برآمد میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی ہدایت کر دی جبکہ ماضی میں چینی کی برآمد کے فیصلے کی اجازت دینے والے ذمہ دارافراد کے تعین کی بھی ہدایت کی گئی ہےاور ذمہ داروں کے احتساب کو یقینی بنانے پر زور دیاہے، چینی بحران پر تحقیقات کےلیے ذیلی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہےکمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ تین برسوں میں ایران سے تجارتی خسارہ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ، قائمہ کمیٹی نے کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کر لیاگیا ہے تاکہ و ہ چینی کی کارٹلائزیشن میں ناکامی کی وضاحت پیش کرے ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس چیئرمین جاوید حنیف کی زیر صدارت ہوا کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ مالی سال کے دوران تجارتی اعدادوشمار میں 30 ارب ڈالر کے فرق پر غور کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کام کر رہی ہے، پاکستان بیورو آف شماریات اور پاکستان ریونیو آٹو میشن لمیٹیڈ اور پاکستان سنگل ونڈوکے درآمدات کےڈیٹا میں 11ارب ڈالر کا فرق سامنے آیا ہے، وزارت تجارت نے وضاحت کی، تجارتی ڈیٹا میں فرق پاکستان سنگل ونڈو کی طرف سے درآمدات کیلئے خام مال کو شمار کرنے اور پرال کی طرف سے شمار نہ کرنے کے باعث فرق آیاجبکہ یہ ایک پروسیجرل فرق ہے اور مالیاتی بے ضابطگی کے بجائے ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کے عمل میں فرق کے باعث ہوا۔
اہم خبریں سے مزید