کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی، سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور پیپلز پارٹی کی انتظامیہ اگر یہ سمجھتی ہے کہ جماعت اسلامی کے چیئرمین اور کارکنان کو گرفتار کر کے تحریک کو دبایا جا سکتا ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے ، اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو جماعت اسلامی بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی، اور اگر کسی نے راستہ روکنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوگی،کے الیکٹرک انتظامیہ شہریوں سے پورا بل وصول کرتی ہے لیکن انہیں اندھیروں اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھتی ہے، کے الیکٹرک مافیا ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح کراچی کے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 11لائنز ایریا کے چیئرمین نعمان حمید کی خلافِ قانون گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔