• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منعم ظفر کے بڑے بھائی سالم ظفر کا انتقال، نماز جنازہ میں معززین کی شرکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے بڑے بھائی سالم ظفر کا انتقال ہوگیا، وہ کافی عرصے سے علیل تھے،مرحوم کی نماز جنازہ منعم ظفر خان کی امامت میں جامع مسجد الغنی فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں ادا کی گئی اورمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا، نماز جنازہ میں اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم،نائب عبدا لوہاب، عبد الرحمنٰ فدا، کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، عزیز واقارب اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،دریں اثناء قائم مقام امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، نائب امراء کراچی ، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، امرائے اضلاع نے گھرجاکر منعم ظفرسمیت پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید