• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات اسمگلنگ کیس میں 6 ایرانی باشندوں سمیت 8 ملزمان کو عمر قید کی سزا و جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادِ منشیات عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں 6ایرانی باشندوں سمیت آٹھ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی، ایران سے براستہ گوادر منشیات افریقی ملک اسمگل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملزمان پر فی کس بیس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ،ملزمان میں یونس، عبد الصمد، خورشید، مصدق، صالح اور زبیر بلوچ ، پاکستانی شہری منصف اور افریقی باشندہ الیکس شامل ہیں، کشتی سے 578 کلوگرام ہیروئن اور 56کلوگرام میٹافیٹا مائن برآمد ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید