کراچی (اسٹاف رپورٹر) میمن گوٹھ تھانے کی حدود رمضان منڈی ہائی وے روڈ کے قریب کار سے ایک شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق کار کا انجن اسٹارٹ تھی اور اس کے دروازے لاک تھے ،پولیس نے کار کا شیشہ توڑ کر لاک کھول کر کار سوار کو چیک کیا تو اس کی موت واقع ہو چکی تھی،متوفی کی شناخت 44 سالہ فراز احمد صدیقی کے نام سے ہوئی ، متوفی کی جیب میں موجود پرس سے نقد رقم ، اے ٹی ایم کارڈ ، شناختی کارڈ اور موبائل فونز برآمد ہوا ہے، ابتدائی تحقیقات میں اس کی وجہ موت ہارٹ اٹیک کے باعث بتائی جاتی ہے۔