کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں کچرا اٹھانے والا موٹر سائیکل رکشا الٹنے سے بوروں پر بیٹھا ہوا 10 سالہ جاوید ولد محمد عیسیٰ سڑک پر جا گرا جسے عقب سے آنے والے واٹر ٹینکر نے کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،حادثے میں موٹر سائیکل رکشا چلانے والا 24 سالہ بریالی ولد میر محمد بھی معمولی زخمی ہوا، مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کر دیا ، پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرارہوگیا ، سرجانی ٹاؤن کے علاقے ناردرن بائی پاس زیرپوائنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 32 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ، شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، پولیس نے لاش چھیپا سردخانے میں رکھوا دی ہے ،بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدورکے قریب 6سدرہ دختر عبدالرشید رکشا سے گر کر منی بس کی زد میں آکرجاں بحق ہوگئی ،پولیس کے مطابق متوفیہ اہلخانہ کے ہمراہ رکشا میں ساکران سے کراچی بلدیہ داؤد گوٹھ اپنے رشتہ داروں کے گھر آرہی تھی کہ بچی رکشا سے اچانک گری تو سڑک پر پیچھے آتی مسافر مزدا کی زد میں آگئی اورموقع پر جاں بحق ہو گئی۔