کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر پولیس نے نجی ٹی وی کے رپورٹر سے لوٹ مار اور تشدد کرکے زخمی کرنے والے ملزم عاصم ولد آصف کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل بر آمد کرلی ،پولیس نے بتایا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران کرائم رپورٹر سلمان سلیم سے لوٹ مار کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔