کراچی(جنگ نیوز)کھارادر جنرل ہسپتال میں خواتین میں بریسٹ کینسر سے آگاہی اور بچاؤ کیلئے واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہترقی پزیر ممالک حفاظتی اقدامات اور صحت کی آگاہی سے بریسٹ کینسر پر قابو پا سکتے ہیں،انہوں نے کہا 40 ہزار خواتین ہر سال اس بیماری کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتی ہیں،جبکہ ہر سال 90 ہزار نئے کیسز رجسٹرڈ ہوتے ہیں،آگاہی واک میں سرجنز، امراض نسواں کے ماہرین، ڈاکٹرزاورنررسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔