ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6 افرادکیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم غلام عباس سے 1060گرام ہیروئن صدر جلالپور پولیس نے ملزم بلال سے 1060گرام چرس مظفر آباد پولیس نے ملزم اعجاز سے 10لیٹر شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم وسیم سے 10لیٹر شراب کپ پولیس نے ملزم احمد سرور سے 1100گرام ہیروئن اور گلگشت پولیس نے ملزم یاسر سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی۔فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔راجہ رام پولیس نے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،غیر قانونی طریقے سے جانور ذبح کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس پارٹی پر فائرنگ اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج ،پولیس نے نوسربازی اور دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،چائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نےاغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں سات افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نےدو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے ٹریفک حادثہ میں 6سالہ بچہ کے جاں بحق اور دیگر زخمی ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔