ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے لئے ملتان شہر کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کے صدر سید احمد محمود نے اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق ملک نسیم احمد لابر کو بورڈ کا چیئرمین اور اے ڈی بلوچ کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے