ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سنکیانگ ایگریکلچرل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل یونیورسٹی چین اور ٹانگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ چین کے پانچ رکنی وفد نے دورہ کیا۔اس دورے کا بنیادی مقصد یاداشت (ایم او یو) پر دستخط اور چائناپاکستان ماڈرن اینیمل ہسبنڈری ایگری اکیڈمی کا قیام ، اس کے علاوہ مشترکہ تربیتی سیشنز اور صنعتی اداروں کے دورے منعقد کرنا ،اداروں کے درمیان صنعت اور تعلیمی شعبوں کے اشتراک کو مضبوط بنانا تھا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے یونیورسٹی میں جاری منصوبوں بارے تفصیلی پریزنٹیشن دی،کاٹن پروڈکشن، اینیمل بریڈنگ ،اینیمل فیڈ، سسٹین ایبل ایگریکلچر فارمنگ اور ان سب کی مستقبل میں افادیت کے بارے میں وضاحت کی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم، پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی سمیت دیگر فیکلٹی بھی موجود تھے۔