ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 41مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے گل محمد سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 1لاکھ 35ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے تحسین خان سے مسلح ڈاکو نقدی و موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے خضر حیات سے نامعلوم ملزمان نے نقدی و ملبوسات چھین لیئے کاشف حسین سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا تھانہ بی زیڈ کے علاقے عدیل سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائلزفونز چھین کر فرار تھانہ قادر پورراں کے علاقے اظہر سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 70ہزار موٹرسائیکل و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے نیاز احمد کی موٹرسائیکل بستی ملوک کے علاقے صفدر حسین کی نقدی 30ہزار صدر جلالپور کے علاقے ساجد کی نقدی طلائی زیورات وغیرہ محمد فرید کی بھینس سٹی جلالپور کے علاقے آسیہ بی بی کا موبائل محبوب احمد کی نقدی و موبائل کینٹ کے علاقے شمیم اشتیاق کا کیمرہ مجتبی مجاہد کی نقدی 3لاکھ 20ہزار جلیل آباد کے علاقے اکبر رضا ،یعقوب نعیم کے موبائلزفونز چہلیک کے علاقے محمد محسن مظفر آباد کے علاقے ماجد حسین کی موٹرسائیکلیں ایمن سلیم کا موبائل قطب پور کے علاقے فیض رسول کا گھریلوں سامان شاہ شمس کے علاقے ظفر موبائلزفونز ممتاز آباد کے علاقے شیخ زوہیب ،عبدالوحید کے موبائلزفونز و نقدی نیوملتان کے علاقے عبدالرزاق کا سامان جہانزیب کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے امانت علی کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے امجد کا سامان فیاض ،حیدر صفی ،لعل خان کے موبائلزفونز دولت گیٹ کے علاقے صنوبر رضوان کی نقدی 21ہزار لوہاری گیٹ کے علاقے ہارون رشید کی موٹرسائیکل حرم گیٹ کے علاقے امیر احمد کپ کے علاقے احمد زاہد گلگشت کے علاقے جواد ،اسماکے موبائلزفونز و نقدی کوتوالی کے علاقے علی احسن کی نقدی 30ہزار ڈی ایچ اے کے علاقے لیاقت کی نقدی 20ہزار صدر کے علاقے حمزہ کا موبائل اور الپہ کے علاقے شریف کی نقدی و سگریٹ چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔