ملتان (سٹاف رپورٹر) سہہ روز ملتان انٹرنیشنل بک فیئر 2025 ءکا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ، تین روزہ میلہ 24 سے 26 اکتوبر 2025ء تک ڈی ایچ اے ملتان کے ارینا ایونٹ کمپلیکس میں صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا، پہلی بار ملتان میں بین الاقوامی سطح کا بک فیئر منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان سمیت بیرونِ ملک سے بھی پبلشرز، مصنفین، ماہرین تعلیم اور کتابوں کے شائقین شرکت کریں گے۔