• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ محنت کش یونین کاتنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محنت کش یونین کے زیر اہتمام ایس اے انٹرپرائزز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کی قیادت یونین کے صدر سمیع اللہ اور جنرل سیکرٹری ملک حمادافضل ڈوگر نے کی، شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تنخواہوں کی فوری ادائیگی اور سامان کی فراہمی کے مطالبات درج تھے،خطاب کرتے ہوئے صدر سمیع اللہ اورجنرل سیکرٹری ملک حمادافضل ڈوگر نے کہا کہ کنٹریکٹر ایس اے انٹرپرائزز کی جانب سے کنٹریکٹ ملازمین اور صاف ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکرز کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس سے محنت کش سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ورکرز کو ضروری حفاظتی سامان، جن میں یونیفارم، ماسک، گلوز اور دیگر اشیاء شامل ہیں، فراہم نہیں کیا جا رہا۔
ملتان سے مزید