ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وہاڑی چوک پر مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی پکڑلی، 2500 کلو باسی اور بدبودار گوشت تلف، سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کراکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، مضر صحت گوشت مختلف جگہوں پر ہوٹلوں اور دیگر فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ گوشت سپلائی کرنے پر سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی جبکہ ایک شخص کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ۔