ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پیرا فورس ملتان اور سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی، چوک کمہاراں والا کے اطراف روڈ کی حدود میں موجود تجاوزات ریڑھیاں، پھٹے،عارضی ٹھلے اور رکشہ سٹینڈ ختم کرا کے ریڑھیاں و دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا،خانیوال روڈ چوک کمہاراں والا سے سہو چوک تک روڈ کے اطراف تجاوزات کو ختم کرا کے عارضی تجاوزات کو ہٹوا کے قبضے میں لے لیا گیا جب کہ مستقل تجاوزات کو مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کاشاہ رکن عالم کالونی ٹی چوک اور گلشن مارکیٹ واسا ڈسپوزل کے اطراف روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کے خلاف بھی ایکشن کرتے ہوئےخانیوال روڑ چوک کمہاراں والا سے چونگی نمبر 9 تک روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کو ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا گیاجب کہ ڈبل پھاٹک چوک سے شجاع آباد روڈ فاروق پوراں تک روڈ کے دونوں اطراف عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کرا کے روڈ کلیئر کرا دیا گیا۔