• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی 220 کے سابق ٹکٹ ہولڈر غفار ڈوگر کا تحریک لبیک سے اعلان لاتعلقی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پی پی 220 کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک عبدالغفار ڈوگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا تحریک لبیک پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، نہ کبھی عہدیدار رہا ہوں۔ اگر کسی ادارے کو غلط فہمی ہے تو آج باضابطہ طور پر ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور اداروں کے خلاف کسی بھی اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ پریس کانفرنس میں رانا داؤد احمد ایڈووکیٹ، محمد اشرف، شیخ شمیم احمد، شبیر بھٹہ ایڈووکیٹ، ریاض احمد اور علی عباس بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید