ملتان ( سٹاف رپورٹر) جنرل فزیشن ڈاکٹر آمنہ محمود اعوان نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر ایک خاموش مرض ہے، اس سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ بروقت طبی معائنہ ہے،وہ چھاتی کے کینسر کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر تین روزہ آگہی سیشن کے دوسرے روز ایک مقامی کالج میں ینگ پاکستانیز آ رگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں، سیمینار کی صدارت سماجی رہنما مسز طاہرہ نجم نے کی، جبکہ دیگر شرکاء میں نعیم اقبال نعیم ، پروفیسر ریاست علی ، دانیال ایاز و مختلف سماجی شخصیات اور اساتذہ شامل تھے۔