ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈینگی ہیلتھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ریاض بانو نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے 10 سال سے خدمات انجام دینے والے 700 ملازمین کو 5 دسمبر 2024ء کو برطرف کر دیا تھا اور چھ ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی تھیں ، ہائی کورٹ نے 7 اگست 2025ء کو بحالی کا حکم دیا لیکن افسران عدالتی احکامات ماننے سے انکاری ہیں۔