• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں سیمی کنڈکٹرز کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری، وزیراعظم

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر کا شروع کیا جانے والا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سیمی کنڈکٹر اور اے آئی پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کریں گی، یہی مستقبل ہے، دنیا میں سیمی کنڈکٹرز کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے،سیمی کنڈکٹرز اور مصنوعی ذہانت پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی دنیا کے مستقبل پر حکمرانی کریں گی،سیمی کنڈکٹر پاکستان کے مستقبل اور نوجوان نسل کا منصوبہ ہے،آئی ٹی، اے آئی اور سیمی کنڈکٹرز جیسے شعبوں میں نوجوانوں کی تربیت ناگزیر ہے،حکومت منصوبے کیلئے مزید وسائل بھی مہیا کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پاکستان میں سیمی کنڈکٹر کیلئے انسپائر انیشی ایٹو کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ،وفاقی وزیر اطلات و نشریات عطاء اللہ تارڑ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں، معروف ماہر ٹیکنالوجی ڈاکٹر نوید شیروانی، اعلی سرکاری حکام،ٹیکنالوجی ماہرین، اہل علم اور طلبانے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی انتہائی اہم ترین ضرورت اور ایک تاریخی اقدام ہے، اسکی تیاری میں حصہ لینے والے تمام افراد کا کردار لائق تحسین ہےجنہوں نے دن رات کوشش کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید