• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

K الیکٹرک صارفین کیلئے بڑا فیصلہ، ملٹی ایئر ٹیرف 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کم

کراچی (طاہر عزیز / اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑا فیصلہ ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےآئندہ سات سال کے لئے ملٹی ایئرٹیرف 7روپے60 پیسے فی یو نٹ کم کر دیا۔کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کرے گی، بل میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔ الیکٹرک کے مالی سال 2024تا 2030کی مدت کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) ڈٹرمنیشن سے متعلق مختلف فریقین کی جانب سے دائر نظرِثانی کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہےیہ فیصلہ کئی اہم شعبوں کا احاطہ کرتا ہے جن میں کے۔الیکٹرک کے جنریشن پاور پلانٹس، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن (نیٹ ورک) اور سپلائی بزنس کے مالی سال 2024 تا 2030 کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف ڈٹرمنیشن، ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن انویسٹمنٹ پلان اور لاسز اسیسمنٹ، اور مالی سال 2017 تا 2023 کے رائٹ آف کلیمز شامل ہیںرائٹ آف کلیمز کے حوالے سے نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

اہم خبریں سے مزید