• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن؛ ضمنی انتخابات فوج، رینجرز اور FC کی سیکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نےپنجاب اور خیبر پختون میں مختلف حلقوں میں قومی اورصوبائی اسمبلی کےضمنی انتخابات فوج،رینجرز اورایف سی کی سیکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے-الیکشن کمیشن نےآئند ماہ تئیس نومبر کوشیڈول ضمنی انتخابات کےتناظر میں فوج، رینجرز، ایف سی کی تعیناتی کے لیےوزارت داخلہ اوروزارت دفاع کوخط لکھ دیا ہے-ذرائع کاکہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نےبائیس سےچوبیس نومبر تک پولنگ اسٹیشنز کے باہرفوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی مانگی ہے۔ ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو لکھےگئےخط میں کہا گیاہےکہ قومی اسمبلی کےحلقہ این اے185 ڈی جی خان،این اے18ہری پور،این اے1 چترال،پی پی269مظفرگڑھ،پی پی 115اور پی پی 116فیصل آباد میں23 نومبر کوضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ خط کےمطابق ضمنی انتخابات کو پرامن طریقے سےمنعقد کرنے اورپولنگ ڈے پرکسی بھی ناخوشگوارواقعہ سےبچنےکے لیےالیکشن کمیشن آف پاکستان نےفوج ،رینجرز اور ایف سی کی آرٹیکل 220کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیےتعیناتی مانگی ہے۔
اہم خبریں سے مزید