• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف مؤثر اقدامات میں ناکام ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ، آئینی طور پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا اختیار موجود ہے مگر وفاقی حکومت ایسا اقدام نہیں اٹھائے گی۔اگر بلٹ پروف گاڑیاں قبول نہیں تو وزیراعلیٰ اپنی ذاتی گاڑی پولیس کے حوالے کر دیں،منگل کو یہاں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خلوصِ نیت کے ساتھ صوبائی پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کیں تاہم اس معاملے کو سیاسی رنگ دے دیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض حلقے دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کے خلاف ہیں۔وزیرِ مملکت نے سہیل بزدار کے نام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سوچ سمجھ کر تعینات کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید