• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اچکزئی کا تقرر پیچیدگیوں کا شکار رہیگا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، محمود اچکزئی کا تقرر پیچیدگیوں کا شکار رہیگا،اسپیکر کے نام مبینہ دستخطوں کیساتھ درخواست جمع کرانیوالے ایوان میں اپوزیشن کے رکن ہی نہیں ہیں۔ قومی اسمبلی میں آزاد حیثیت کے حامل یہ74ارکان کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا دعوی نہیں کرسکتے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے قوم پرست پختون رہنما محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر تقرر شدید نوعیت کی پیچیدگیوں کا شکار رہے گا، انہیں تحریک انصاف کے بانی نے اڈیالہ جیل سے اس منصب کے لئے نامزد کیا تھا، حالانکہ وہ اپنی الگ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اس کے اکلوتے رکن ہیں۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سیکریٹریٹ کے ذرائع نے منگل کی شب جنگ/ دی نیوز کو بتایا ہے کہ آج کے روز جن74ارکان کے مبینہ دستخطوں کے ساتھ اسپیکر کے نام درخواست جمع کرائی گئی ہے وہ قانونی طور پر ایوان میں حزب اختلاف کے رکن ہی نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا تعلق کسی مخصوص سیاسی جماعت سے ہے۔
اہم خبریں سے مزید