• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اور پنجاب کی گاڑیوں کا موازنہ کرلیں، طارق فضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کے پی اور پنجاب کی گاڑیوں کا موازنہ کرلیں۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف شہرام خان ترکئی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ کا پنجاب سے موازنہ زیادتی ہوگی۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عالمی اپیل کی بات کو بھی غلط طریقے سے لے لیا گیا ، عالمی برادری کی امداد ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ بحیثیت ریاست ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں اسی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کے پی حکومت کو جو بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی ہیں اس کو وہ ناکارہ قرار دے رہے ہیں جبکہ یہ کوئی سردرد کی گولی نہیں ہے کہ اس پر ایکسپائری لکھی ہوئی ہے ۔ ان کو اگر کوئی شکایت ہے تو آئی جی اور چیف سیکریٹری وفاق سے رابطہ کریں اگر وزیراعلیٰ کے پی سمجھتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے بغیر بلٹ پروف گاڑیوں کے بھی محفوظ ہیں تو خود بھی ہمت کریں اور بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنا چھوڑ دیں وہ بھی بہادری کا مظاہرہ کریں ۔
اہم خبریں سے مزید