• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ رقم‘ سنائے تاکائچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب

ٹوکیو(عرفان صدیقی )جاپان کی پارلیمنٹ نے منگل کے روز سنائے تاکائچی (Sanae Takaichi) کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ 64سالہ تاکائچی کا تعلق جاپان کی حکمران جماعت لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) سے ہے۔ انہوں نے پارٹی کی قیادت اس ماہ کے آغاز میں حاصل کی تھی اور آج پارلیمان کے خصوصی اجلاس میں باضابطہ طور پر ملک کی 104ویں وزیراعظم منتخب ہو گئیں۔ سنائے تاکائچی جاپان کی قدامت پسند سیاسی سوچ کی نمائندہ سمجھی جاتی ہیں۔ وہ اس سے قبل داخلی امور، سائنس و ٹیکنالوجی اور معاشی سلامتی کی وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ سابق وزیرِ اعظم شنزو آبے کی پالیسی “ابینامکس” کی وہ مضبوط حامی رہی ہیں اور جاپان کی دفاعی پالیسی کو مزید فعال بنانے کی وکالت کرتی ہیں۔ان کے انتخاب کے موقع پر پارلیمان کے ایوان زیریں میں انہیں واضح اکثریت حاصل ہوئی جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی ان کی کامیابی کو جاپان میں خواتین کے لیے ایک بڑی علامتی کامیابی قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید