• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل لوٹ مار، پاکستانی صارفین کو ہر سال 9 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان

کراچی(این این آئی)پاکستان ڈیجیٹل لٹیروں کے نشانے پر آگیا، جہاں صارفین کو ہر سال 9 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچ رہا ہے۔بین الاقوامی الائنس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی فراڈ سے 9.3ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہونے سے جی ڈی پی کا 2.5 فیصد حصہ ضائع ہو رہا ہے جو آئی ایم ایف کے قرض پروگرام سےبھی 33 زیادہ ہے۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ عوامی آگاہی ہی مالی اسکیمز سے بچاؤ کا موثر ذریعہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو مالیاتی فراڈ اور ڈیجیٹل اسکیمز کے باعث ہر سال تقریبا 9.3ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی)کا 2.5 فیصد بنتا ہے۔ یہ نقصان آئی ایم ایف کے 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام سے 33 فیصد زیادہ ہے۔یہ انکشاف گلوبل اسٹیٹ آف اسکیمز رپورٹ 2025 میں کیا گیا ہے، جو گلوبل اینٹی اسکیم الائنس اور فیڈزائی نے مشترکہ طور پر جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ان ترقی پذیر ممالک میں شامل ہے، جہاں مالیاتی فراڈ معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید